Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ،ریال میڈرڈ نے روما کو شکست دیدی

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ،ریال میڈرڈ نے روما کو شکست دیدی
August 8, 2018
نیو یارک ( 92 نیوز) انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ میں ریال میڈرڈ نے روما کو شکست دے دی۔ انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ  کے اہم میچ میں  ریال میڈرڈ نے روما کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ، فاتح ٹیم کی جانب سے گیراتھ بیل اور مارکو اسینسو نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ انٹر نیشنل چیمپئنز کپ میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری  ہیں ، اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے روما کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ۔ ریال میڈرڈنے آغاز ہی سے روما کی گول پوسٹ پر حملے شروع کر دیے اور  کھیل  کے دوسرے منٹ میں  مارکو اسینسو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی ۔ میچ کے 15ویں منٹ میں ویلز کے اسٹار فٹبالر گیراتھ بیل نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر ریال میڈرڈ کی برتی دگنی کر دی ،پہلے ہاف میں روما کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی ۔ دوسرے ہاف میں روما نے میچ میں واپسی کے لیے جان ماری لیکن صرف ایک گول ہی کرسکی،ریال میڈرڈ نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے میچ اپنے نام کیا ۔