Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ،روما نے بارسلونا کو شکست دیدی

انٹرنیشنل چیمپئنز فٹبال کپ،روما نے بارسلونا کو شکست دیدی
August 1, 2018
آرلنگٹن ( 92 نیوز) انٹر نیشنل چیمپئنز فٹبال کپ میں روما کی  فتوحات کا سلسلہ جاری  ہے ، روما نے بار سلونا کو دوکے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ انٹر نیشنل چیمپئنز کپ  میں ایکشن سے بھر پور مقابلے جاری ہیں ،ا ہم میچ میں روما اور بارسلونا میں پڑا گھمسان کا رن  پڑا جس میں روما نے بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے دھول چٹا دی ۔ کھیل کے چھٹے منٹ میں بارسلونا نے گول داغ کر روما پر دھاک بٹھا دی، میچ کے 35ویں منٹ میں روما کے اسٹیفن نے گیند کو جال میں پھینک کر حساب برابر کر دیا ،پہلے ہاف کا کھیل ایک ،ایک سے برابر رہا ۔ دوسرے ہاف میں بارسلونانے آغاز میں ہی گول کر کے ایک بار پھر برتری حاصل کر لی، میچ کے آخری 12 منٹس میں روما نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا اور تین گول داغ کر چار ،دو سے میچ میں کامیابی سمیٹی ۔