Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹرنیشنل چیلنج ہاکی کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو0-6 سے شکست دے دی

انٹرنیشنل چیلنج ہاکی کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو0-6 سے شکست دے دی
May 2, 2015
سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل چیلنج ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں چھے صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کا آغاز ناقص رہا اور پہلے میچ میں ٹیم ایک بھی گول نہ کر سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے فلائین اوگلوی اور جیک ویٹن نے دو، دو جبکہ کائیل براو¿ن اور بلیک گوورز نے ایک ایک گول کیا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کی اے ٹیم نے جنوبی کوریا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم کل آسٹریلیا اے کے مدمقابل ہو گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔