Thursday, September 19, 2024

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال ، رومانیہ نے دو کے مقابلے میں تین گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑا

انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال ، رومانیہ نے دو کے مقابلے میں تین گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑا
June 1, 2018
لندن (92 نیوز) انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچز میں رومانیہ نے چلی کیخلاف دو کے مقابلے میں تین گولز سے فتح کا جھنڈا گاڑا۔ انٹرنیشنل فرینڈلی فٹبال میچز کے پہلے معرکے میں چلی کی ٹیم رومانیا سے ٹکرائی۔ دونوں ٹیموں نے آغاز سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ،پہلے ہاف کے اختتام تک میچ ایک ایک گول سے برابر تھا۔ دوسرے ہاف میں رومانیہ کا پلڑا بھاری رہا ۔ رومانیہ کی ٹیم نے مزید دو ،جب کہ  چلی کی ٹیم ایک ہی گول کر پائی ۔ رومانیہ نے دو کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے مقابلے میں ہالینڈ کی ٹیم سلواکیہ کے مد مقابل ہوئی ۔ پہلے ہاف کے خاتمے تک  سلواکیہ کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں ہالینڈ کی ٹیم نے کم بیک کیا اور گول داغ کے حساب برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔