Tuesday, September 17, 2024

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ : مصری کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے

انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ : مصری کھلاڑی سیمی فائنل میں پہنچ گئے
October 5, 2015
اسلام آباد (92نیوز) چیف آف دی ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2015ءمیں دفاعی چیمپئن مصر کے عمر عبد المغید، کریم الفتحی، محمد ابوالغر اور ٹاپ پاکستانی پلیئر ناصر اقبال نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے کے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن مصر کے عمر عبد المغید نے پاکستانی کھلاڑی فرحان محبوب کو تین ایک سے شکست دیدی اور سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں مصر کے کریم الفتحی نے طیب اسلم کو تین صفر سے شکست دے دی۔ پاکستان کے ناصر اقبال نے اپنے ہم وطن کھلاڑی اسرار احمد کو تین ایک سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ آخری کوارٹر فائنل میچ میں مصر کے کھلاڑی محمد ابو الغر نے شہاب عیسم کو تین دو سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ جیتنے والے کھلاڑیوں کے درمیان سوموار کو سیمی فائنل کا مقابلہ ہو گا۔