Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن کا چیمپیئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشل ہاکی فیڈریشن کا چیمپیئنز ٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ
April 16, 2016
لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے  چیمپئنزٹرافی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا دو ہزار انیس سے چیمپئنز ٹرافی کی جگہ  ورلڈ ہاکی لیگ  کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق ہاکی کےدوسرے بڑے ٹورنامنٹ  چیمپئنزٹرافی کا سفر ختم ہونے کو ہےدو ہزار اٹھارہ کا ایونٹ چیمپئنزٹرافی کا آخری ایڈیشن ہوگا ایف آئی ایچ نے چیمپئنز ٹرافی  کی جگہ گلوبل  ہاکی لیگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف آئی ایچ کے صدر  لیانڈرو نیگری   کا کہنا ہے کہ جدید ہاکی کے مطابق تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ گلوبل ہاکی  لیگ میں سات ٹیمیں شرکت کریں گی جو ہوم اینڈ اوے بنیاد پرمیچ کھیلیں گی۔ ہاکی چیمپئنز ٹرافی انیس سو اٹھہتر میں پاکستان  نے شروع کی تھی جو  ورلڈ کپ کے بعد  ہاکی کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ ہے لیکن دو ہزار اٹھارہ کے بعد یہ ایونٹ ماضی کا حصہ بن جائےگا۔