Monday, December 5, 2022

انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے اضافے سے 155.84 روپے پر جا پہنچا

انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے اضافے سے 155.84 روپے پر جا پہنچا

کراچی (92 نیوز) ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 94 پیسے اضافے سے 155.84 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ڈالر کی مسلسل اونچی پرواز جاری ہے۔ ملکی تاریخ میں 155.84 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 روپے 94 پیسے اضافہ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو کر 157.50 روپے کا ہو گیا۔

پانچ روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گا۔

 ادھر گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 34 پیسے اضافے سے 152 روپے 90 پیسے پر بندا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسی کی قدرمیں 1 روپے 50 پیسے اضافہ ہوا تھا۔