انٹربینک میں ڈالر 1.90روپے مہنگا ہو گیا

کراچی ( 92 نیوز) عید ختم ہوتے ہی ڈالر نے پھر بلند اڑان بھر لی ، انٹربینک میں ڈالر 1.90روپے مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 148 روپے 60 سے بڑھ کر 150 روپے 50 پیسے ہوگئی ۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2روپے 70 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر کی قیمت 148.80 سے بڑھ کر 151 روپے پچاس پیسے ہو گئی۔
https://youtu.be/zd1j-lCRpZs
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کا شکار ہے جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 750 سے زائد پوائنٹس کمی کیساتھ 34 ہزار 750 پوائنٹس پر ٹریڈ ہونے لگا۔