Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 46 پیسے مہنگا، 175 روپے65 پیسے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپیہ 46 پیسے مہنگا، 175 روپے65 پیسے کا ہو گیا
November 12, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر 175 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ روپے کی موجودہ بےقدری غیر ملکی زر مبادلہ 24 ارب ڈالر سے بڑھ جانے کے باوجود ہوئی۔ بے لگام خریداری مالیاتی شعبے میں تازہ ترین خبروں کی وجہ سے آئی۔

آئی ایم ایف سے نئی قسط کے اجراء تک ماحول میں تبدیلی کے امکانات کم ہیں۔ آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بنک پر حکومتی کنٹرول کا مسودہ قانون مسترد کر دیا۔ اسٹیٹ بنک پر حکومتی کنٹرول ختم کرنا آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے۔ اسی وجہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی نئی قسط کا اجراء کھٹائی میں پڑ چکا ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث قرض کے حجم میں اضافے کا اندیشہ بھی ڈالر رش کا سبب بنا۔ خریدار اس صورتحال میں ڈالر کو محفوظ اور تیز منافع کا ذریعہ گرداننے لگے ہیں۔ دوسری جانب سعودی پیکج بھی اس ماحول میں روپے کی قدر مستحکم کرنے کا ذریعہ نہ بن سکا۔