انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر ایک دن میں چار روپے مہنگا
کراچی (92 نیوز) پاکستان کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ شدید بے قدری کا شکار رہا، امریکی ڈالر نے ایک سو دس روپے کی سطح بھی عبور کی مگر کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک سو چھ روپے نینانوے پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک سو آٹھ روپے پچاس پیسے روپے کا ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے انٹربینک مارکیٹ میں روپے اور ڈالر کے ایکسچینج ریٹ میں ایڈجسٹمنٹ قرار دیدی۔
انٹربنک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں ساڑھے چارروپے اضافہ ہوا توڈالر کی قیمت ایک سو دس روپے پچاس پیسے تک پہنچ گئی۔
اوپن مارکیٹ میں بھی پاکستانی روپہ دباو کاشکار ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر ایک سو گیارہ روپے کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔
کاروبار کے اختتام پرانٹربنک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چھ روپے ننانوے پیسے اور اوپن مارکیٹ میں ایک روپے پینتالیس اضافے سے ایک سو آٹھ روپے پچاس پیسے پر آگیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں کمی ایکسچینج ریٹ میں ایڈجسمنٹ ہے، جاری کھاتوں کے خسارے کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائرپر دباو ہے، جس کی وجہ سے ایکسچینج ریٹ میں تبدیلی آئی ہے۔