Tuesday, September 27, 2022

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، پی سی بی وائٹس کی پی سی بی گرین کیخلاف بیٹنگ جاری

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ، پی سی بی وائٹس کی پی سی بی گرین کیخلاف بیٹنگ جاری
ڈربی شائر (92 نیوز) ڈربی شائر میں چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں پی سی بی وائٹس نے پی سی بی گرین کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پی سی بی گرین کی بیٹنگ جاری ہے۔ پی سی بی گرین نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 56 رنز بنا لیے، گرینز کے شان مسعود اور اسد شفیق 9، کپتان اظہر علی 6، عابد علی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وائٹ کی طرف سے سہیل خان نے تین اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ چار روزہ پریکٹس میچ میں پی سی بی گرین کی قیادت اظہر علی اور پی سی بی وائٹ کی کپتانی سرفراز احمد کر رہے ہیں۔ چار روزہ میچ کو فرسٹ کلاس میچ کا درجہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر براستہ دبئی لندن روانہ ہوگئے، محمد عامر ڈربی شائر پہنچ کر قرنطینہ میں رہیں گے۔ محمد عامر کو حارث رؤف کا مسلسل کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔