Sunday, September 25, 2022

انٹرا اسکواڈ میچ کا پہلا دن، ٹیم گرین 113 رنز پر ڈھیر، ٹیم وائٹ کے 3 وکٹ پر 85 رنز

انٹرا اسکواڈ میچ کا پہلا دن، ٹیم گرین 113 رنز پر ڈھیر، ٹیم وائٹ کے 3 وکٹ پر 85 رنز
ڈربی شائر (92 نیوز) ڈربی شائر میں قومی کرکٹ ٹیم کے مابین چارروزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں پہلے دن کھیل کے اختتام پر ٹیم گرین کے 113 رنز کے جواب میں ٹیم وائٹ نے 3 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنالیے۔ ٹیم وائٹ کے کپتان سرفرازاحمد 6 اور فواد عالم 18 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ فخرزمان22، حیدرعلی اور افتخار احمد سات، سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ امام الحق 19 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ ٹیم گرین کے نسیم شاہ، شان مسعود، یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ٹیم گرین پہلی اننگز میں صرف 113 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹیم وائٹ کے سہیل خان نے 37 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیم گرین کی قیادت اظہر علی، ٹیم وائٹ کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں۔