Tuesday, November 29, 2022

انو بھائی پارک میں کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد

انو بھائی پارک میں کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ناظم آباد میں انوبھائی پارک میں کھدائی کے دوران انسانی ہڈیاں برآمد ہوئیں ،پولیس نے دعویٰ کیا کہ ہڈیاں  نجی اسپتال کی جانب سے  دفن کی گئیں ۔ کراچی کے انو بھائی پارک سے انسانی ہڈیاں برآمد ہوئی تو پولیس  فوری حرکت میں آگئی ، دعویٰ کیا کہ برآمد ہونے والی ہڈیاں نجی اسپتال کی جانب سے دفنائی گئیں،اسپتال انتظامیہ نے پولیس کے موقف کی تردید کر دی ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں میڈیکل اسٹوڈنٹس مصنوعی ڈیڈ باڈیز پر پریکٹیکل کرتے ہیں ،ہڈیاں ماضی میں دفنائی گئیں۔ انسانی ہڈیاں کس نے دفن کیں ؟ ، پولیس کی ناقص  تفتیش نے ایک بار پھر شہریوں کو شکوک و شہبات میں ڈال دیا ہے۔