Friday, September 20, 2024

انوکھی ”دیوار مہربانی“ ... فیصل آباد پولیس نے حفاظتی جیکٹس لٹکا دیں

انوکھی ”دیوار مہربانی“ ... فیصل آباد پولیس نے حفاظتی جیکٹس لٹکا دیں
March 1, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فیصل آباد میں پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے حفاظتی کٹس دی گئیں تاکہ وہ انہیں وہ ناکوں کے دوران پہن سکیں مگر یہاں تو گنگا ہی الٹی بہہ رہی ہے۔ حفاظتی جیکٹس کو سڑک کنارے رکھ کر انوکھی دیوار مہربانی بنا ڈالی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ فیصل آباد میں تین پولیس اہلکاروں کو ناکے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے قتل کیا گیا تو آجی پنجاب نے شیر جوانوں کیلئے حفاظتی کٹس کی فراہمی کر ڈالی اور حکم دیا کہ ناکوں کے دوران ہر اہلکار اسے ضرور پہنے مگر اہلکاروں کی منطق ہی الگ ہے۔ تمام حفاظتی کٹس کو سڑک کنارے رکھ دیا ہے۔ ناکہ بھی لگا ہے۔ پولیس بھی ہے۔ حفاظتی کٹس بھی ہیں مگر نوجوانوں کا انہیں پہننے کا موڈ نہیں ہے۔ قوم کے محافظ تمام تر احکامات کو ہوا میں اڑا رہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔