خداوندا! جو وعدے تو نے اپنے رسولوں کے ذریعہ سے کیے ہیں اُن کو ہمارے ساتھ پورا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوائی میں نہ ڈال، بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف کرنے والا نہیں ہے".
(3: Verse 194)
انورعلی کی شادی کےبعدولیمہ بھی انتہائی سادہ اورپُروقار
کراچی(92نیوز)پاکستان کےمایہ نازباؤلرانورعلی کی شادی کےبعدولیمہ کی تقریب انتہائی سادگی اور پروقاراندازمیں منعقدکی گئی،جس میں دوست احباب اوروادی سوات کےمہمان خصوصی طورپرشریک ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق فائیواسٹارہوٹل نہ ہی سیکورٹی انتظامات ،شاندارشادی ہال اورنہ ہی پھولوں کاپنڈال ،یہ ہےکرکٹرانورعلی کی تقریب ولیمہ کااحوال۔
مایہ نازفاسٹ باولرانورعلی نےشادی کےبعددعوت ولیمہ کااہتمام بھی انتہائی سادگی اورپُروقاراندازمیں کیا۔
جس میں اسلامی تعلیمات اورپشتون روایات کی جھلک بھی نظرآئی،کرکٹرنےمیٹروول فرنٹیرکالونی میں رہائش گاہ کےقریب ہی ٹینٹ لگوادیے۔
انورعلی کی دعوت ولیمہ میں دوست احباب اوربا لخصوص جنت نظیروادی سوات کےمہمانوں نےبھی خصوصی طورپرشرکت کی۔
دعوت ولیمہ میں مہمانوں کوبریانی ،پلاواورمیٹھابھی پیش کیاگیا،اس موقع پرانورعلی بھی مہمانوں میں گھل مل گئےاورخوش گپیوں میں مصروف نظرآئے۔
کرکٹرانورعلی نےتقریب ولیمہ میں شریک مہمانوں کاشکریہ اداکیااوراورسادگی کوزندگی کاحقیقی حسن قراردیا۔