Saturday, July 27, 2024

انقلابی شاعر ، دانشور فیض احمد فیض کی آج 107 ویں سالگرہ

انقلابی شاعر ، دانشور فیض احمد فیض کی آج 107 ویں سالگرہ
February 13, 2018

لاہور (92 نیوز) انقلابی شاعر اور دانشور فیض احمد فیض کی آج 107 ویں سالگرہ ہے ۔
دلوں میں اتر جانے والی اور لہو کو گرما دینے والی شاعری کے خالق فیض احمد فیض 13فروری 1911ء کوشاعرِ مشرق علامہ اقبالؒ کی نگری سیالکوٹ میں پیدا ہوئے ۔
عربی اور انگریزی ادب میں ماسٹرز ڈگریاں حاصل کیں اور درس وتدریس سے وابستہ ہو گئے ۔ انہوں نے افواجِ پاکستان میں بھی خدمات انجام دیں ۔
ترقی پسند تحریک میں شمولیت کے بعد فیض جیل میں بھی رہے اور جلا وطنی بھی کاٹی ۔ 
نقش فریادی، د ستِ صبا، نسخہ ہائے وفا، زندان نامہ، دست تہہ سنگ ،سروادی سینا ، میرے دل میرے مسافر سمیت درجنوں شعری مجموعے فیض احمد فیض کی تخلیق ہیں ۔ انہیں 1962 میں لینن امن ایوارڈ اور بعد از مرگ انیس سو نوّے میں نشانِ امتیاز جبکہ دوہزار چھ میں ایویسینا ایوارڈ عطا کیا گیا ۔ بے شک اردو ادب عہد ساز شاعر فیض پر فخر کرتا رہے گا ۔