Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انقرہ : یونان جاتے مہاجرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں 33 افراد جاں بحق

انقرہ : یونان جاتے مہاجرین کی دو کشتیاں الٹ گئیں 33 افراد جاں بحق
February 8, 2016
انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی سے یونان جاتے ہوئے مہاجرین کی دوکشتیاں الٹ گئیں حادثے میں تینتیس افرادہلاک ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سمندرکے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش نے ایک بارپھرمہاجرین کوموت کے منہ میں دھکیل دیا۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی سے یونان جاتےہوئے مہاجرین کی کشتی یونانی جزیرے لزبوس کے قریب ڈوب گئی حادثے میں بائیس افرادزندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے، اس سے پہلے بحیرہ ایجئین میں یونان جاتے ہوئے مہاجرین کی کشتی سمندرکی لہروں کی نذرہوگئی حادثے میں گیارہ افرادکوموت نے نگل لیا بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرین کاکہناہے کہ رواں برس کشتی ڈوبنے کے حادثات میں تین سوچوہترافرادجان کی بازی ہارچکے ہیں۔