Saturday, July 27, 2024

انقرہ : ملک میں صدارتی نظام رائج کرنےسےمتعلق ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

انقرہ : ملک میں صدارتی نظام رائج کرنےسےمتعلق ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری
April 16, 2017
انقرہ (ویب ڈیسک)ترکی میں صدر کو وسیع تر اختیارات دینے اور ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے سے متعلق ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ جاری ہے جس کیلئے کروڑوں لوگ پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں ادھر ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ترک میڈیا کے مطابق ریفرنڈم کیلئے اندرون ملک پانچ کروڑ 53لاکھ 19 ہزار 222رائے دہندگان ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ 18نکاتی آئینی ترمیم کے اس ریفرنڈم سے ترکی کے آئین میں تاریخی تبدیلیاں ہوں گی جو ملک میں صدارتی نظام رائج کرنے،ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ اور صدر کو وسیع تر اختیارات دینے کا باعث بنیں گی  نئے سسٹم میں ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 550 سے بڑھا کر 600 کردی جائے گی۔ ترک صدرطیب اردوان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہرشخص کو اپناحق رائے دہی استعمال کرنا چاہیے سو سال قبل ترکی کو بیمار شخص سے تعبیر کیاجاتاتھا۔اب بیماری کا شکار یورپی یونین ہے طیب اردوان نے استنبول میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ادھر ترک صوبے دیار باقرکے ضلع سیرمک میں ایک پولنگ اسٹیشن پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں صدر اردوان کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان گولیاں چل گئیں جس سے دوافراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترکی میں ہونے والی اس تاریخی ریفرنڈم میں اگرترک عوام کی اکثریت نے صدر طیب اردوان کے اختیارات میں توسیع کے حق میں ووٹ دیا تو سوسال پرانے آئین میں بڑی تبدیلیوں کی راہ ہموار ہوجائے گی۔