Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انقرہ: ترک فضائیہ کے شدت پسند تنظیم داعش کے شام میں ٹھکانوں پر ایف سولہ طیاروں سے فضائی حملے

انقرہ: ترک فضائیہ کے شدت پسند تنظیم داعش کے شام میں ٹھکانوں پر ایف سولہ طیاروں سے فضائی حملے
August 30, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) امریکا کی اتحادی افواج میں شامل ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں۔ یہ تازہ حملے امریکا اور ترکی کے مشترکہ آپریشن کا حصہ ہیں۔ ترکی کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شام کے سرحدی علاقوں میں دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر ایف سولہ جیٹ طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی۔ ترکی نے حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران شدت پسندوں تنظمیوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے جبکہ شام کی سرحد کے قریب فضائی اڈوں پر امریکی جیٹ طیاروں کو بھی رسائی دی گئی ہے۔ وزرات خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ لڑاکا جنگی طیاروں نے گزشتہ روز اتحادی افواج کےساتھ مل کر داعش کے ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جو ترکی کی سلامتی کے لیے خطرہ تھے۔ اس سے قبل جمعرات کو داعش کے جنگجوؤں نے شام کے شمال میں ترکی کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے پانچ دیہات کا محاصرہ کر لیا تھا۔