انفارمیشن وار فیر میں پاکستان کی جیت ، بھارتی آرمی چیف نے بھی اعتراف کر لیا

نیو دہلی (92 نیوز) انفارمیشن وار فیر میں پاکستان کی جیت ہو گئی۔ بھارتی آرمی چیف نے بھی اعتراف کر لیا ۔ بپن راوت نے انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا انکشاف کر دیا۔
دہلی میں سابق فوجیوں سے خطاب میں بپن راوت نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ہفتے بھارت کی آپریشنل معلومات لیک ہونے کے سنگین واقعات پیش آئے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف نے ریٹائرڈ فوجی افسران کو سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہنے کو کہا اور ہدایت کی کہ پاکستانی سائیبر واریرز سے چوکنا رہنے کیلئے سیکورٹی پروٹوکولز پر سختی سے عمل کریں۔
اس سے پہلے سابق بھارتی لیفٹیننٹ جنرل عطا حسنین بھی انفارمیشن جنگ کے میدان میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کا اعتراف کر چکے ہیں۔
پاکستان جنگی میدان میں اپنا لوہا کئی بار منوا چکا ہے۔ اب انفارمیشن وار فیر نے بھی دشمن کے چھکے چھڑا دیے ہیں۔