انسیڈیس چیپٹر3 کے ٹریلر نے ہالی وڈ تہلکہ مچادیا

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی وڈ ہارر تھرلر سیریز انسیڈیس سلسلے کی نئی فلم انسیڈیس چیپٹر تھری کے ٹریلر نے شائقین میں خوف وہراس پھیلا دیا۔
سنسنی خیز اور خوفناک مناظر سے بھرپور فلم پانچ جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی ایک ایسے گھر کے گرد گھومتی ہے جس میں آسیب نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، اسی وجہ سےاس فیملی کو عجیب وغریب واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
فلم کے ہدایت کار لی وہینل ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں ڈرموٹ ملرونی ، سٹیفن سکاٹ ،اینگوس سیمپسن شامل ہیں۔