Monday, October 3, 2022

آئی جی سندھ نے انسپکٹر سے سپاہی تک تبادلوں پر پابندی لگا دی

آئی جی سندھ نے انسپکٹر سے سپاہی تک تبادلوں پر پابندی لگا دی
کراچی (92نیوز) آئی جی سندھ نے انسپکٹر سے سپاہی تک تبادلوں پر پابندی لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر تبادلوں پر پابندی کا فیصلہ کیا۔ آئی جی سندھ نے تمام افسران کو تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے کہ انسپکٹر سے سپاہی تک کے تبادلوں پر پابندی کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔