Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انسولین روکنے سے الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: ماہرین صحت

انسولین روکنے سے الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: ماہرین صحت
July 29, 2015
لاہور (92نیوز) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ انسولین کیخلاف مزاحمت سے الزائمر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ دماغ کو درکار شوگر نہ ملنے سے شوگر کا مریض الزائمر (ایک دماغی بیماری) کا بھی شکار ہو سکتا ہے۔ یونیورسٹی آف وسکونسن سکول آف میڈیسن کی محقق باربرا بینڈلن نے کہا ہے کہ ادھیڑ عمر میں انسولین روکنے کے طریقے بدل کر مستقبل میں الزائمر کے خطرے سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم مناسب طور پر انسولین کو استعمال کرتے ہوئے خون میں موجود شوگر کو توانائی میں تبدیل نہیں کر پاتا۔ ماہرین نے اپنی تحقیق کیلئے 150 ادھیڑ عمر افراد کا انتخاب کیا۔ باربرا بینڈلن نے مزید بتایا کہ ہم نے تحقیق کے دوران پایا کہ انسولین کو روکنے سے دماغ میں موجود گلوکوز میٹابولزم پر اثر پڑتا ہے۔