Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انسداد پولیو مہم کے باوجود مہلک مرض کا ملک سے خاتمہ نہ ہو سکا

انسداد پولیو مہم کے باوجود مہلک مرض کا ملک سے خاتمہ نہ ہو سکا
January 31, 2019
لاہور ( 92 نیوز) مسلسل چلائی جانیوالی انسداد پولیو مہم کے باوجود پاکستان کو پولیو فری نہ بنایا جاسکا ، لاہور سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہوسکا ۔ گزشتہ سال پنجاب  میں 29 مرتبہ  پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، لاہور میں موجود پولیو وائرس راولپنڈی اور پشاور سے آیا جوافغانستان سے ملک میں منتقل ہوا۔ پولیو ایک ایسی بیماری جو ننھی جانوں پر حملہ اور ہوتی ہے اور انکو عمر بھر کی معذوری دے جاتی ہے،  یہ وائرس انسانی فضلے کے ذریعے  پھیلتا ہے ۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر کا کہنا ہے کہ  لاہور میں موجود وائرس راولپنڈی اور پشاور سے آیا ہے جواس سے پہلے افغانستان سے منتقل ہوا ۔ گزشتہ سال پنجاب میں29 مرتبہ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ، جس میں 12 دفعہ لاہور ،2 مرتبہ ڈی جی خان اور 15 مرتبہ راولپنڈی  سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق تین سالوں میں پولیو کا محض ایک کیس محکمہ صحت کی کامیابی ہے  ، پولیو کو پاکستان سے محض اسی صورت ختم کیا جا سکتا ہےکہ چاروں صوبوں،فاٹا اور افغانستان میں بھی بڑے پیمانے پرپولیو مٹانے کی کوششیں کی جائیں ۔ پولیو وائرس کی کسی بھی علاقے میں تصدیق کے بعد انسداد پولیو مہم کا آغاز ہی اس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔