Tuesday, April 30, 2024

انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے صندل خٹک میدان میں آگئیں

انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے صندل خٹک میدان میں آگئیں
July 21, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا اسٹار صندل خٹک بھی میدان میں  آگئیں اور بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیلئے گھر گھر جانے کا اعلان کردیا۔

کورونا صورتحال کے باعث انسداد پولیو مہم 4 ماہ تک معطل رہی تو پولیوکیسز کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، ایسی صورتحال میں والدین کو پولیو کے قطرے پلانے پر آمادہ کرنے کے لئے ٹک ٹاک اسٹا ر صندل خٹک سامنے آگئی اور پولیو  رسک والے علاقوں میں والدین کو قائل کرنے کے لئے خود پہنچ گئی ۔

صندل خٹک کے مطابق دنیا کے زیادہ تر ممالک سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہو گیا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے اس کا خاتمہ ہو ،صندل خٹک  کا کہنا ہے کہ کہ وہ گھر گھر جاکر انسداد پولیو مہم جاری رکھے گی ۔اور اس مہم میں 92نیوزکی طرح اپنا حصہ ضرور ڈالیں گی ۔

صندل خٹک کے مطابق نئی نسل کو معذور ہونے سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ہر شہری آگہی پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

بچوں کو پولیو سے بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے،اگر ہم سب یہ ذمہ داری محسوس کرلیں تو ملک کو اس مرض سے نجات دلا سکتے ہیں۔