Thursday, September 19, 2024

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کیخلاف 26 مقدمات کی سماعت

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کیخلاف 26 مقدمات کی سماعت
April 2, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 18 اپریل کو گرفتار ملزموں کے خلاف گواہ طلب کر لیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 25 ملزموں کے خلاف 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزموں کے خلاف گواہ پیش نا کرنے پر تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔ عدالت نے 18 اپریل کو گرفتار ملزموں کے خلاف گواہ طلب کر لیے۔ 18 اپریل کو نائن زیرو سے گرفتار فیصل موٹا، عبید کے ٹو، فرحان شبیر، قادر ہنگورو اور دیگر کے خلاف گواہ اپنے بیانات ریکارڈ کروائیں گے۔ عدالت نائن زیرو سے برآمد دھماکہ خیز مواد اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمات میں فرد جرم عائد کر چکی ہے۔ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز پر چھاپہ مار کر 26 خطرناک ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔