Thursday, September 29, 2022

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت کا عمران خان کو پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم

اسلام آباد (92 نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
جج انسداد دہشتگردی عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر بتائیں کہ عمران خان کب بیان ریکارڈ کرانے آئیں۔  عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کا چاروں مقدمات میں بیان ریکارڈ کیا جائے۔
یہ چاروں مقدمات عمران خان کے ایک سو چھبیس دن کے اسلام آباد دھرنے کے بعد عمران خان کے خلاف درج کئے گئے تھے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت سات دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔