انسداد دہشتگردی کے عدالت نےلشکر جھنگوی کے تین کارکنوں کو 14سال کیلئے جیل بھیج دیا

کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے تین کارکنوں کو چودہ سال کےلئے جیل بھیج دیا ۔
سید احمد ،سعود اور محمد نعیم کو آج انسداد دہشت گردی کے خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
انہیں پولیس کے سی آئی ڈی ڈیپارٹمنٹ نے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا ۔
عدالت نے تینوں ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر چودہ سال کےلئے جیل بھیج دیا ۔