انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزموں کے خلاف گواہ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی ویسٹ سمیت پانچ افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت نےملزموں کےخلاف گواہ پیش نہ کرنےپرڈی ایس پی ویسٹ سمیت پانچ پولیس افسران کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالتوں میں مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی توڈی ایس پی ویسٹ ملزم راجاآصف کےخلاف گواہ پیش کرنےمیں ناکام ہوگئے،جس پر عدالت نےڈی ایس پی ویسٹ شاہدخان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئے انتیس اپریل کوپیش کرنےکا حکم دیدیا۔
عدالت کی جانب سےای ڈی اوعبدالجبار کےاغوا میں ملوث ملزموں کےخلاف گواہ پیش نہ کرنے پرپولیس انسپکٹراوراسسٹنٹ سب انسپکٹر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے،جبکہ اےایس آئی اسماعیل اورخالد مروت کو بارہ مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا،عدالت نے ایس ایس پی لاڑکانہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔