Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انسان نما جدید جاپانی روبوٹ نے سکول میں داخلہ ملنے کے بعد پڑھائی شروع کر دی

انسان نما جدید جاپانی روبوٹ نے سکول میں داخلہ ملنے کے بعد پڑھائی شروع کر دی
April 18, 2016
ٹوکیو (ویب ڈیسک) انسان نما (ہیومونوئیڈ) روبوٹ بنانے میں ماہر جاپانی کمپنی سافٹ بینک روبوٹکس نے نیا روبوٹ تیار کر لیا۔ نئے انسان نما روبوٹ کو ویسیڈا میں شوشی ہائی سکول میں داخل کرایا گیا ہے جو جاپان کے شہر فوکوشیما کے قریب واقع ہے۔ قبل ازیں کمپنی کے تیارکردہ روبوٹس کو لوگوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اس روبوٹ میں کیمرے، سینسر اور دیگر آلات موجود ہیں اور اس کا قد 4 فٹ اور وزن 62 پونڈ ہے۔ روبوٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر انسان اسے لطیفہ سنائے تو وہ خوش ہوتا ہے اور محبت کی باتیں غور سے سنتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بہت تیزی سے کئی کام سیکھتا ہے۔ جب اسے سکول میں داخلہ مل گیا تو اس نے اپنے مالکان سے کہا وہ پڑھائی میں بہتر کوشش کرے گا۔ اس سے قبل روبوٹ کو ایک فون سٹور پر گاہکوں کے جواب دینے کے لیے رکھا گیا تھا اور اس سٹور میں ایک بھی انسان کام نہیں کرتا۔ اس روبوٹ کی قیمت 1000 سے 1600 ڈالر کے درمیان ہے اور یہ جاپانی اور انگلش زبانیں بول سکتا ہے جب کہ 80 فیصد گفتگو سمجھ سکتا ہے۔ یہ روبوٹ سکول کے طلباءو طالبات کو بہت تیزی سے اپنا دوست بنارہا ہے۔