Saturday, July 27, 2024

انسانی اعضا کی بے حرمتی کرنیوالوں کو سزا ملے گی: وزیراعلیٰ سندھ

انسانی اعضا کی بے حرمتی کرنیوالوں کو سزا ملے گی: وزیراعلیٰ سندھ
February 19, 2017

سیہون شریف (92نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر حاضری، اسپتال میں زخمیوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے کہا درگاہ پرحملہ افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سانحہ سیہون کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا انسانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملے گی۔ بے حرمتی کے واقعے پر شرمندہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ واقعے پر تنقید کے بجائے ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی اعضا کی بے حرمتی کرنے والوں کو سخت سزا ملے گی۔ نالے میں انسانی باقیات پھینکے جانے پر شرمندہ ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے کچھ شواہد ملے ہیں۔ سکیورٹی انتظامات مزید بہتر کئے جائیں گے۔

انسانی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ ایسے واقعے پر لوگوں کے زخموں پر نمک نہ چھڑکا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کیا جائے گا۔ ملک میں امن کے لئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔