Saturday, July 27, 2024

انسانی اعضاء کے کاروبار میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

انسانی اعضاء کے کاروبار میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
February 4, 2017

کراچی (92نیوز) پاکستان میں انسانی اعضاء کے ٹشوز کی غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو اختیارات دینے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے رپورٹ پر وزارت قانون کو خط لکھ دیا۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کی جانب سے وزارت داخلہ کے نام مراسلے میں انسانی اعضا کے غیرقانونی کاروبار کو ایف آئی اے کے انسانی اعضا اور ٹشوز کے ایکٹ 2010 میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایف آئی اے کے مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس مکروہ کاروبار میں مختلف جرائم پیشہ گروہ ملوث ہیں جو غریبوں کے اعضا نکال کر ملکی اور بین الاقومی مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں جس کے لیے انہیں نجی اسپتالوں کے سینئر سرجنز کی مدد بھی حاصل ہے۔

وزارت داخلہ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط ایکٹ میں شامل کرنے کے لیے وزارت قانون سے رجوع کرلیا ہے۔