Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انسانیت کی خدمت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے

انسانیت کی خدمت کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آج پہلی برسی منائی جا رہی ہے
August 10, 2018
لاہور (92 نیوز) انسانیت کی خدمت میں گھر بار چھوڑنے اور کوڑھ کے مریضوں کے علاج کیلئے زندگی وقف کرنے والی ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آج پہلی برسی ہے ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھا اور زندگی کی 57 بہاریں اسی فرض کیلئے وقف کردیں ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے ملک بھر میں 157 اسپتال اور ڈسپنسریاں قائم کرائیں جہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ 9 ستمبر 1929 کو جرمنی میں پیدا ہونے والی روتھ فاؤ  کا دل آخری سانس تک پاکستان کیلئے دھڑکتا رہا ۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ 1960 میں جرمنی سے پاکستان آئیں تو جذام کے مریضوں کے علاج کی ذمہ داری اٹھائی ۔ کوڑھ کے مریضوں کو لوگ ہاتھ لگانے سے کتراتے ہیں لیکن پاکستان کی مدر ٹریسا نے ایسے مریضوں کا علاج کر کے مثال قائم کر دی  ۔ خدمت کا جذبہ ایسا کہ کراچی میں ذاتی طور پر لیپروسی اسپتال قائم کروایا ۔ ۔ انسانیت کی خدمت میں زندگی گزارنے والے عظیم شخصیت کو ہلال پاکستان، ستارہ قائد اعظم، ہلال امتیاز جناح ایوارڈ اور نشان قائداعظم سے بھی نوازا گیا ۔ انسانیت کے لئے زندگی وقف کرنے والے ڈاکٹر روتھ فاؤ گزشتہ سال 81 برس کی عمر میں پاکستانیوں کو ہمیشہ کیلئے چھوڑ گئیں ۔