Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انسانوں کی اوسط عمر بڑھ گئی: تحقیق

انسانوں کی اوسط عمر بڑھ گئی: تحقیق
August 28, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) ایک تازہ تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 1990ءکے بعد سے اوسط عمر میں یہ اضافہ قدرے سست روی سے ہوا ہے۔ دنیا کے 188 ملکوں سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق عام لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بیماریوں کے باوجود لوگوں کی اوسط عمر میں اضافہ مثبت صحت مندی کی علامت ہے۔ معتبر طبی تحقیقی جریدے ”لانسیٹ“ میں شائع ہونے والی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر عمومی صحت میں بہتری کی وجہ کئی موثر ادویات کا متعارف کروانا ہے۔ موثر ادویات کئی موذی و متعدی امراض کے علاج کے سلسلے میں کامیاب طبی ریسرچ کا نتیجہ ہیں۔ اس تجزیاتی رپورٹ کو مرتب کرنےوالی ٹیم کے سربراہ پروفیسر تھیو ووس ہیں اور وہ واشنگٹن یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس سے وابستہ ہیں۔ پروفیسر تھیو ووس کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر عورتوں اور مردوں کی اوسط عمر میں گزشتہ بیس برس کے عرصے میں چھ فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1990ءمیں مردوں اور عورتوں کی اوسط عمر تریسٹھ اعشاریہ تین برس تھی جو اب دو دہائیوں سے زائد عرصے کے بعد 2013ءمیں اکہتر اعشاریہ پانچ برس ہو گئی ہے۔ اسی طرح صحت مندی میں بھی پانچ فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔