انسانوں کیساتھ بکریوں کی بھی یوگا کلاس

ورجینیا ( 92 نیوز) یوگا صحت کیلئے بہت اچھا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں انسانوں کیساتھ ساتھ بکریوں نے بھی یوگا کرنا شروع کردیاہے۔
کھیتوں میں بکریوں کیساتھ منعقد ہونیوالی یہ انوکھی یوگا کلاسز علاقے میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔
انتظامیہ کا کہناہےکہ اس طرح ان بکریوں کیساتھ یوگا کرنا انسان کے دماغ کو زیادہ پرسکون کرتا ہے۔