اندرون لاہور گمٹی بازار سے ملحقہ گلی میں 28 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
لاہور (92 نیوز) اندرون لاہور میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے۔ گمٹی بازارسے ملحقہ گلی میں 28افراد کے ٹیسٹ مثبت آگئے۔
اندرون لاہور میں گمٹی بازار سے ملحقہ تارا بونگ والی گلی سے 28 افراد کورونا میں مبتلا نکلے۔ متاثرہ افراد میں 5 بچے، 7 خواتین جبکہ 16 مرد شامل ہیں۔
ریپڈ کورونا ٹاسک فورس کے مطابق متاثرہ افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے تارا بونگ والی گلی کو بھی سیل کر دیا،
ادھر محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقے سے ملحقہ گلیوں میں سمارٹ ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔