انجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کیلئے بینک اسٹیمنٹ جمع کرانے کی شرط ختم

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی جانب سے تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کے اعلان کے تحت انجینئرنگ کونسل میں رجسٹریشن کیلئے بینک اسٹیمنٹ جمع کرانے کی شرط ختم کردی گئی۔
انجینئرنگ کونسل نے تعمیراتی شعبے کو بڑا ریلیف دے دیا، تعمیراتی فرم میں تعینات انجینئرز کی بائیو میٹرک تصدیق بھی ختم کردی گئی۔
کمپنیوں کے لائنس کی تجدید فیس پچھتر فیصد معاف کر دی گئی، کمپنیوں کے غیر کارآمد لائنس پر جرمانہ معاف کر دیا گیا۔
کسی بھی کنٹریکٹر کی براہ راست رجسٹریشن کیلئے تین گناہ جرمانہ کی شرط ختم رجسٹریشن کی درخواست مسترد ہونے پر جمع شدہ رقم کی کٹوتی میں چالیس فیصد چھوٹ دی جائے گی۔