Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انجینئرز کی ماحول دوست ڈیزل بنانے میں پیشرفت

انجینئرز کی ماحول دوست ڈیزل بنانے میں پیشرفت
September 2, 2015
برلن (ویب ڈیسک) جرمنی کی ایک کمپنی ان دنوں ہوا سے ڈیزل بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمن کمپنی سن فائر نے رواں برس اپریل میں اس ”ای ڈیزل“ کی پہلی کھیپ تیار کی تھی جبکہ کینیڈا کی کمپنی کاربن انجینئرنگ نے ایسا کارخانہ لگایا ہے جو روزانہ فضا سے ایک سے دو ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کھینچ کر اسے 500 لیٹر ڈیزل میں تبدیل کر دیتا ہے۔ یہ پراجیکٹ بجلی سے کام کرتا ہے۔ انجینئرز کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ سے تیار ہونے والا یہ ڈیزل وہی کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرے گا جو اس کی تیاری میں استعمال ہوئی تھی۔ اس طرح یہ ایک ماحول دوست ڈیزل ہے اس کے برعکس فوسل فیول جلانے سے ماحول میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ سائنسی رپورٹس کے مطابق فضا میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے اور جولائی 2014ءسے جون 2015ءکے درمیانی عرصے میں سیارہ زمین اسی کی وجہ سے شدید گرمی کا شکار رہا ہے۔ انجینئرز پرامید ہیں کہ اگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہو جاتا ہے اور صنعتوں میں رواں دواں ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف توانائی کا ایک اور ذریعہ دستیاب ہو جائے گا بلکہ ماحول پر بھی مضر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔