انجیلا مرکل کی 16 سالہ حکمرانی کے بعد آج جرمنی میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوگی

برلن (92 نیوز) انجیلا مرکل کے 16 سالہ اقتدار کے بعد حکمرانی کا تاج کس کے سر سجے گا؟ جرمنی میں عام انتخابات کیلئے آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔
سیاسی جماعتوں سمیت امیدواروں کی طرف سے انتخابی مہم گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کی جانب سے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی گئی۔