Thursday, October 6, 2022

انجیلا مرکل کیلئے پرسن آف دی ایئر کا اعزاز

انجیلا مرکل کیلئے پرسن آف دی ایئر کا اعزاز
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی میگزین ٹائم نے دوہزارپندرہ کا پرسن آف دی ائیر کا خطاب جرمن چانسلر انجیلامرکل کوقرار دے دیا۔ انجیلا مرکل پہلی خاتون ہیں جنہیں پرسن آف دائیرکے اعزازسے نوازاگیا۔ فہرست میں ایرانی صدرحسن روحانی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نامور امریکی جریدے ”ٹائم“ نے دو ہزار پندرہ کی پرسن آف دا ائیر کا اعلان کر دیا۔ ٹائم میگزین کے ایڈیٹرزنے دوہزار پندرہ کی پرسن آف دا ائیر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو قرار دیا ہے۔ میگزین کے مطابق انہیں یہ اعزاز شامی مہاجرین کے مسئلے سمیت یورپی اور یونانی معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے قائدانہ صلاحیتیں دکھانے پر دیا گیا ہے۔ فہرست میں انسانی حقوق کی تنظیم بلیک لائیوز میٹر چوتھے، ایرانی صدر حسن روحانی پانچویں‘ امریکی بزنس مین ٹراوس کالانک چھٹے اور امریکی ٹی وی پرسنیلیٹی کیٹلن جینرر ساتویں نمبر پر ہیں۔