انجیلا مرکل اور بھارتی وزیراعظم کا ہنیوور تجارتی میلے کا دورہ

برلن (ویب ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہنیوور تجارتی میلے کا دورہ کیا۔
پانچ روز تک جاری رہنے والے تجارتی میلے میں بھارت سمیت ستر ممالک کے نمائش کنندگان شریک ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے جدید ٹیکنالوجی کے کئی سٹالز کا دورہ کیا اور وہاں پر رکھی گئی مصنوعات کے بارے میں سوالات بھی کئے۔
اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہنیوور میلے کے تحت بھارتی کاروباری افراد کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ جرمنی کی تکنیکی بہتری سے فائدہ اٹھائیں۔ سالانہ ہنیوور میلے کا آغازاتوار کے دن ہوا تھا۔