Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انجلینا جولی کی خانگی زندگی بارے امریکی جریدہ سے کھل کر گفتگو

انجلینا جولی کی خانگی زندگی بارے امریکی جریدہ سے کھل کر گفتگو
October 17, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی جریدے ووگ نے نومبر کے شمارے کے سرورق پر اداکارہ انجلینا جولی کی تصویر شائع کی ہے۔ ووگ کے نئے شمارے میں انجلینا جولی کی زندگی، کام اور شوہر کے ساتھ اگلی فلم کے بارے میں سیر حاصل گفتگو بھی شامل ہے۔ ووگ کے اگلے شمارے کا بڑا حصہ انجلینا جولی کے بارے میں ہے جس میں اداکارہ کی شوہر اور تمام بچوں کے ساتھ تصاویر بھی شائع کی جا رہی ہیں۔ جولی نے اپنی فلم ”بائی دی سی“ کی کہانی، خانگی زندگی اور آپریشن میں ماں بننے کی صلاحیت ختم کرنے سمیت دیگر مسائل پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکارہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ ان کے اور براڈ پٹ کے مسائل اپنی جگہ لیکن فلم ان کی سوانح عمری نہیں۔ ایسا ہوتا تو وہ یہ فلم نہ بناتی۔ آپریشن کے بارے میں ان کا کہنا تھا اس کی والدہ اور دادی کو چالیس سال کی عمر میں کینسر ہو گیا تھا اور وہ اس بات کا انتظار نہیں کرسکتی تھی کہ پچاس سال کی عمر کو پہنچنے پر بیمار ہو کر ہی آپریشن کراتی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔