Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتہا ہوگئی انتظار کی ، قائم علی شاہ سندھ یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی میں بالترتیب چار اور پانچ گھنٹے لیٹ پہنچے

انتہا ہوگئی انتظار کی ، قائم علی شاہ سندھ یونیورسٹی اور بے نظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی میں بالترتیب چار اور پانچ گھنٹے لیٹ پہنچے
December 19, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ  یونیورسٹی میں چار اور بینظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی میں پانچ  گھنٹے تاخیرسے قائم علی شاہ پہنچے تفصیلات کےمطابق  سندھ کے وڈے سا ئیں  نے لیٹ  ہونے  کی انتہا کردی سندھ یونیورسٹی  جامشورو  کے کانووکیشن میں  وزیراعلیٰ نے  صبح  نو  بجے  پہنچنا  تھا لیکن وہ  چار  گھنٹے تاخیر  سے پہنچے سائیں جی  کی شاہی سواری  جب  آئی  تو  پولیس  والوں نے میڈیا  نمائندوں  سے بدتمیزی  بھی کی  جس پر  وزیراعلیٰ  نے  حسب  روایت  معذرت کرلی  یہی  نہیں  کانووکیشن  کے دوران قائم علی شاہ ،وائس چانسلر کو وائس چیئرمین  کہہ کر مخاطب ہوتے رہے۔ ادھر  بینظیر بھٹو شہید میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ  میں سائیں جی  کے  جب  دور دور تک  آنے کے  آثار نظر  نہ  آئے تو بن ٹھن کر ڈگریاں وصول  کرنے  والوں کو  آیا  تاؤ  اورانہوں نے  کرائے کےہڈ  او گاؤن  واپس  کئے  ایڈوانس کی  رقم  واپس پکڑی  اور بغیر ڈگری لئے  ناراضی کا اظہار کرتے چلتے  بنے  وزیراعلیٰ کو جب  طلبا اور  طالبات کی  ناراضی کا علم  ہوا تو   وہ  دن   بارہ  بجے  کے بجائے  شام  پانچ  بجے  پہنچے  اور بچے کچھے طلبا و  طالبات سے معذرت  کرلی ۔