Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

ممبئی : انتہا پسند ہندوﺅں کی دھمکی کے بعد پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ

ممبئی : انتہا پسند ہندوﺅں کی دھمکی کے بعد پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ منسوخ
October 7, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک) بھار تی انتہاپسندوں نے سروں کی بھی سرحدبندی کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کی دھمکیوں کے باعث پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا 9 اکتوبر کا کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے جس پر موسیقی کے شائقین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے سینئر صحافی کلدیپ نائرنے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیوسینا کی جانب سے کنسرٹ منسوخ کرانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے شیو سینا نے عاطف اسلم کے ایک میوزک کنسرٹ کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا۔ غزل گائیک غلام علی کے کنسرٹ کی منسوخی سے صاف ظاہرہے کہ بھارتی سرکارانتہاپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔