Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

انتہا پسند بھارتی تنظیموں کی ”ہوم کمنگ“ مہم بری طرح ناکام،ہندو مذہب اختیار کرنے والے خاندان نے دوبارہ اسلام قبول کر لیا

انتہا پسند بھارتی تنظیموں کی ”ہوم کمنگ“ مہم بری طرح ناکام،ہندو مذہب اختیار کرنے والے خاندان نے دوبارہ اسلام قبول کر لیا
May 3, 2015
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں انتہا پسند تنظیموں کی ہوم کمنگ مہم کو بدترین ناکامی کا سامناکرنا پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہندو مذہب اختیار کرنے والے ایک خاندان کے سترہ افراد نے دوبارہ اسلام قبول کرلیا،بھارت کے شہر آگرہ میں گزشتہ سال دسمبر میں بنیاد پرست ہندو تنظیم راشٹریا سوام سیوک سنگھ اور دھرما جاگرن سبھا نے ایک تقریب کے دوران سیکڑوں افراد کو ڈرا دھمکا کر ہندو مذہب قبول کرایا تھا۔ مسلمان خاندان کے رکن عارف کاکہنا ہے کہ انتہا پسند تنظیموں کے خوف سے ہندو مذہب اختیار کرنا پڑا، لیکن اب اس خوف کو ختم کر کے دوبارہ دین اسلام کی طرف لوٹ آئے ہیں،بھارت میں انتہاپسند تنظیموں نے اقلیتوں کو ہندو مذہب میں لانے کے لیے ” ہوم کمنگ“ کے نام سے مہم شروع کر رکھی ہے۔ بھارت کا آئین سیکولر ہے، بھارت کی ایک ارب ستائیس کروڑ کی آبادی کا چودہ فیصد اقلیتوں پر مشتمل ہے۔ bharatsbharat
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔