Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتہا پسندی کی دعوت دینےوالوں سے سختی سے نمٹاجائے گا : شاہ سلمان بن عبدالعزیز

انتہا پسندی کی دعوت دینےوالوں سے سختی سے نمٹاجائے گا : شاہ سلمان بن عبدالعزیز
December 16, 2016

 ریاض(ویب ڈٰیسک)سعودی عرب کےشاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کہا ہےکہ انتہا پسندی کی دعوت دینےوالوں سےسختی سےنمٹا جائے گا کسی کو مملکت اور خطےکےامن سے کھیلنےنہیں دیں گے۔

تفصیلات کےمطابق دارالحکومت ریاض میں مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ یمن ہمارا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں کسی بھی  دوسرے ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ شاہ سلمان نے کہا کہ انکا ملک اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ اسکے ہمسائے میں کوئی بغاوت جنم لے خطے کی سکیورٹی اور امن بہت اہمیت رکھتا ہے اورکسی  بھی دوسرے ملک کو  اسے تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

شاہ سلمان کاکہنا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں کے مکمل خاتمے تک سعودی فوج کا آپریشن جاری رہے گا۔