Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، لوٹی دولت واپس دلوائیں گے ، چیئرمین نیب

انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، لوٹی دولت واپس دلوائیں گے ، چیئرمین نیب
February 28, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت یا فرد سے انتقام پر یقین نہیں رکھتے ، قوم کی لوٹی دولت واپس دلوائیں گے ۔چیئرمین نیب نے نیب بیورو کراچی میں خطاب کے دوران کہا کہ نیب افسران کسی دباؤ اور سفارش کو خاطر میں نہ لائیں ۔

چیئرمین نیب نے نیب کراچی کا دورہ کیا اور کیسز کا جائزہ لیا۔ان کا کہنا ہےکہ تفتیش میں شفافیت، میرٹ کو یقینی بنایا جائے، کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گی، افسران کام کی رفتار بڑھائیں ورنہ گھر چلے جائیں۔

چئیرمین نیب نے کراچی آفس میں پودا لگایا اور دوسری منزل کا افتتاح بھی کیا، ڈی جی نیب کراچی الطاف باوانی بھی موجود تھے ۔