Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتقام نے ن لیگ کو اور طاقتور بنایا،آؤ انتقام کا شکریہ ادا کریں، مریم نواز

انتقام نے ن لیگ کو اور طاقتور بنایا،آؤ انتقام کا شکریہ ادا کریں، مریم نواز
February 24, 2018

سرگودھا ( 92 نیوز )  مسلم لیگی رہنماؤں کا عدلیہ  پر تنقید کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سرگودھا میں سوشل میڈیا کنونشن میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  نواز شریف کے خلاف انتقام نے مسلم لیگ ن کو اور مضبوط بنا دیا آؤ اس انتقام کا مل کر شکریہ ادا کریں ۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام نے بتادیا کہ انہوں نے فیصلہ نہیں مانا، وہ لاڈلا جو نواز شریف کیخلاف پاناما کیخلاف پٹیشن لے کر گیا تھا وہ بھی کہنے پر مجبور ہوگیا کہ یہ کیا فیصلہ دیدیا سپریم کورٹ نے ، نواز شریف کی طاقت میں کمی نہیں آئی ۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ نیب ہمارے خلاف گواہوں کو تیار کرکے لایا تھا مگر وہ غیر ملکی گواہ ہمارے حق میں ہی بیان دے کر چلے گئے ۔5 رکنی پاناما بینچ کا اسکواڈ نواز شریف کیخلاف ہروقت تیار رہتا ہے، نواز شریف کا ہر مقدمہ انہی7 کے7 ججز کے پاس آتا ہے ۔