Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتقام نامنظور !!! اپنوں کا احتساب‘ دشمنوں کو ڈھیل دی جا رہی ہے : مشیراطلاعات

انتقام نامنظور !!! اپنوں کا احتساب‘ دشمنوں کو ڈھیل دی جا رہی ہے : مشیراطلاعات
January 2, 2016
حیدرآباد (92نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر انتقام نہیں۔ جرائم پیشہ افراد کو پکڑا جائے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے مگر سیاسی جماعتوں سے انتقامی کارروائیاں منظور نہیں۔ آصف زرداری سب کے سامنے گئے‘ سب کے سامنے واپس آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو وفاقی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب ضرور کریں مگر انتقام نہ لیں۔ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کے سہولت کاروں کو پکڑا جائے مگر انتقامی کارروائیوں سے باز رہا جائے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عرصہ دراز سے ایک بھائی وزیراعظم جبکہ دوسرے وزیراعلیٰ ہیں۔ یہ سوالات کی بھرمار ان سے کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو مسلسل انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ سلسلہ بند کیا جائے۔ مشیر اطلاعات سندھ نے سابق صدر آصف زرداری کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ان کا ملک ہے۔ وہ سب کے سامنے گئے۔ سب کے سامنے واپس آئیں گے۔ علاج کی وجہ سے بیرون ملک جانے پر سوالات سمجھ سے باہر ہیں۔