Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

انتظار کے قتل کے بعد ٹیم کو واپسی کے احکامات کس نے دیئے ، 92 نیوز نے سراغ لگالیا

انتظار کے قتل کے بعد ٹیم کو واپسی کے احکامات کس نے  دیئے ، 92 نیوز نے سراغ لگالیا
January 30, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں انتظار قتل کیس میں پولیس پارتی کی سرپرستی کرنے والا غائب ہوگیا۔ انتظار کے قتل کے بعد ٹیم کو کس نے واپسی کے احکامات دیئے ، 92 نیوز نے سراغ لگالیا۔

کراچی  کے علاقےڈیفنس خیابان اتحاد  میں 13 جنوری کی رات نوجوان انتظار احمد کو قتل کرنےوالی پولیس ٹیم کی قیادت کس نے کی 92 نیوز نے پتہ لگا لیا ۔

انکشاف ہوا  ہے کہ حیدر محسود نامی پولیس آفسر   انتظار احمد کو قتل کرنے والی پولیس ٹیم کی سربراہی کررہا تھا  اور اسی نے فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کو جائے وقوعہ  سے  فرار ہونے کا حکم دیا ۔

ذرائع  کا دعویٰ   ہے کہ  حیدر محسود فائرنگ کے وقت موقع پر موجود تھا ، جبکہ انتظار کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار بلال بھی حیدر محسود کے ساتھ پہنچا ۔

 پولیس پارٹی کی سرپرستی کرنے والا حیدر محسود  واقعہ  کے بعد  سے غائب ہے اور اعلیٰ پولیس

 افسران حیدر محسود کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ۔